لکھنؤ، 18؍اکتوبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)تاج محل کو لے کر جاری بیان بازی کو نیا موڑ دیتے ہوئے بھارتی جنتا پارٹی کے سینئر رہنما ونے کٹیار نے کہا کہ تاج محل بھگوان شیوکا مندر’تیجو محل‘ ہے۔ جسے شاہجہاں نے مقبرے میں تبدیل کر دیا ۔کٹیار نے کہاکہ تاج محل ھندو مندر ہے۔ جس کو تیجو محل کہا جاتا تھا ۔تاریخ داں پی این اوک کی ایک کتاب بھی ایسا ہی کہتی ہے۔شاہجہاں نے یہ اپنی بیوی کو دفنا نے کے بعد اسے ایک مقبرے میں بدل لیا تھا۔رام مندر آندولن کے اہم رہنماؤں میں شامل رہے کٹیار نے کہا کہ’تیجو محل‘کو ہندوراجاؤں نے بنوایا تھا۔اس کی تعمیرشلپ دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ ہندو مذہب سے جڑی کوئی عمارت تھی۔بھارتی جنتا پارٹی سے ممبر اسمبلی نے دلیل دیتے ہوئے کہا کہ شیو مندر کی طرح تاج محل کی چھت سے بھی پانی ٹپکتا ہے۔ایسا کسی مقبرے میں نہیں ہوتا ہے۔تیجو محل ایک مشہور عمارت تھی۔ جسے شاہجہاں نے اپنا لیا تھا۔حالانکہ کٹیار نے یہ بھی کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ دنیا کے سات عجوبوں میں شامل کئے جانے والے تاج محل کو گرایا جائے۔ساتھ ہی انہیں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے تاج محل دیکھنے جانے کے پروگرام سے کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ’تیجو محل ہمارا مندر تھا۔ جسے مقبرہ بنا دیا گیا۔